مزید خبریں

کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، عنایت حسین

کوئٹہ(جسارت نیوز)گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اورگوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین نے میجر جنرل عنایت حسین سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر گوادر میں ایک خصوصی ملاقات کی ۔اس موقع پر میجر جنرل عنایت حسین نے گوادر اکیڈمی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کھیل امن ،محبت اور دوستی کی علامت جبکہ صحت مند زندگی کے ضامن ہوتے ہیں کھیل کے فروغ اور کھلاڑی کی سرپرستی کے عمل کے ذریعہ سے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔