مزید خبریں

لندن میں بڑھتی مہنگائی اور کم تنخواہوں کے خلاف مظاہرے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو نہ کرنے کی وجہ سے برطانوی حکومت کے خلاف لندن میں ہونے والے احتجاجی مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پورٹ لینڈ سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا۔ مظاہرے میں شریک برطانوی شہریوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ ان مظاہروں کا انعقاد ٹریڈ یونین کانگریس نے کروا ہا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ملازمین کی آمدن انتہائی کم ہے۔ یونین سربراہ نے کہا کہ اگر ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم ایک بحران سے دوسرے بحران کا سفر کرتے رہیں گے۔