مزید خبریں

یورپ اور امریکا میں عازمین حج کے ویزوں کی جانچ کا ٹھیکا بھارتی کمپنی کے سپر د

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے آسٹریلیا، یورپ اور امریکا کے عازمین حج سے درخواستیں وصول کرنے اور ان کی جانچ پڑتال کرنے کا ٹھیکا بھارتی کمپنی کے حوالے کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں قائم ’ٹریو ایزی‘کمپنی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے بڑے شراکت دار پرشانت پرکاش کا بھارتی وزیراعظم مودی سے گہرا تعلق ہے۔