مزید خبریں

ایران کا جنگی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ بچنے میں کامیاب

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی ائر فورس کا ایف 14 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق فائٹر طیارہ ہفتے کے روز ایک مشن کے دوران وسطی اصفہان خطے میں تکنیکی خرابی کے باعث کریش ہوا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے دوران طیارے کا پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں ہی بروقت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان کے شاہد بابائے بیس پر لینڈنگ سے قبل جنگی طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی ۔