مزید خبریں

مہاجرین کو روانڈا بھیجنے کے خلاف فیصلے پر برطانیہ کی یورپی عدالت پر تنقید

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی یورپی عدالت کی جانب سے روانڈا کے لیے ملک بدری کی پرواز کو روکنے کا فیصلہ ہتک آمیز تھا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یورپی عدالت مبہم انداز میں کام کرتی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے برطانوی حکومت کو پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے سے روک دیا تھا۔ بورس جانسن کی کنزرویٹو جماعت کے بعض ارکان نے برطانیہ کو انسانی حقوق کے یورپی کنونشن سے نکلنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔