مزید خبریں

سوڈانی عازمین حج کا قافلہ سمندری راستے سے جدہ پہنچ گیا

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان سے سمندر کے راستے عازمین حج کا پہلا قافلہ جدہ کی بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ 1519 سوڈانی عازمین کے قافلے کا مقامی حکام نے پرجوش استقبال کیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ عازمین حج سمندر کے راستے پہنچ چکے ہیں۔ کورونا کی وبا کے بعد 20سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی قافلہ حج کے لیے جدہ پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ جدہ کی بندرگاہ پر سمندر کے راستے آنے والے عازمین حج کے استقبال کے لیے 5 ہال تیار کیے گئے ہیں۔ ان کا کل رقبہ 17 ہزار مربع میٹر ہے۔