مزید خبریں

کھیلوں کے میدانوں سے قبضہ مافیہ کا خاتمہ کر دیا ،ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ،نمائندہ خصوصی وزیر اعلی سندھ اقبال ساند ودیگر کے ہمراہ ضلع شرقی میں پارکس، گراؤنڈز کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کارساز میں ڈی ایم سی ایسٹ کرکٹ گراؤنڈ،حسین ہزارہ گوٹھ میں قائدعوام فٹبال گراؤنڈ اور بختاور بھٹو فیملی پارک وفٹ سول گراؤنڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں ترقیاتی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں،ڈی ایم سی ایسٹ نے نمایاں ترقیاتی سر انجام دیے جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ مبارکباد کے مستحق ہیں، آج کراچی میں قبضہ شدہ اور کاروباری سرگرمیوں کے مرکز بنے پارکس اور میدان وا گزار کروا کر خوبصورت پارکوں ومیدانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ضلع شرقی میں بہترین پارکس اور گراؤنڈز تعمیر ہو رہے ہیں جس کے ذریعے عوام بھرپور طریقے سے مستفید ہو رہے ہیں، ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کا عمل ہر علاقے تک پہنچایا گیا ہے آئندہ بھی بلا امتیاز خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجنئیر سلمان میمن،ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای، امتیاز بھٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس آغا سمیر،ظفر اقبال اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز راشد فیاض، محمد ہارون پیپلز پارٹی کے رہنما طالب بلوچ ودیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔