مزید خبریں

محمود سلطان چانڈیو ٹی 10لیگ، تھر وارئیرز چمپئن بن گئی

میرپورخاص(بیورورپورٹ) تھر وارئیرز کی ٹیم نے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی 10لیگ کرکٹ کی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا فائنل میں شاھین مائونٹین کو شکست ،شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اسٹیڈیم میں میرپورخاص پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے شہید محمود سلطان چانڈیو ٹی10لیگ کرکٹ چمپیئن شپ کے فائنل میچ میں تھر وارئیرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان فرسٹ کلاس کرکٹر محمد سلیمان کی شاندارسنچری کی بدولت 148رنز بنائے محمد سلیمان نے 103رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی تاج وسان نے 21رنز بنائے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شاھین مائونٹین کی ٹیم 120رنز بناسکی غلام محمد بابو نے 65رنز اسکور کیے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن(ر) اسد علی چوہدری، منسٹری آف لاء حکومت پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری غلام مصطفی ،اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس رند تھے جن کا تعارف سرپرست اعلیٰ نذیر پہنور ، صدر شوکت پہنور،بلال محمود ،فہد سلطان چانڈیونے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر جنرل سیکریٹری پریس کلب عاطف بلوچ، واحد حسین پہلوانی، صحافی محمد خالد،شیخ عاشق علی اورامجد کاظمی کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے میرپورخاص پریس کلب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کی سرگرمیاں اہم ثابت ہوتی ہیںاور کھیل نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بھی دور رکھتا ہے تقریب کے آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے علاوہ ونر پرائز 125 موٹرسائیکل تھر وارئیرز کے کپتان محمد سلیمان اور رنر پرائز شاھین مائونٹین کے کپتان شیران ملک کو 30ہزار روپے کیش انعام بھی دیا ،شاول سومرو بہترین فیلڈر،ناصر میئو بہترین بیٹر،بہزاد جٹ بہترین بولر،بہرام خان بہترین وکٹ کیپر مین آف دی ٹورنامنٹ محمد سلیمان اور موسٹ پرومسنگ پلیئر کا ایوارڈ احتشام کاکا نے حاصل کیا جبکہ چمپئن شپ میں کام کرنے والے ورکرز کو بھی انعامات سے نوازا گیا کھیلے گئے میچ میں عبد الصمد اور عدنان فاروق نے امپائرنگ جبکہ ہوش محمد نے اسکورنگ کے فرائض انجام دیے۔