مزید خبریں

کامن ویلتھ گیمز،قومی اتھلیٹس کی ڈوپ ٹیسٹنگ پر سوالیہ نشان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں شریک قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹنگ پر سوالیہ نشان لگ گیا، گیمزشروع ہونے میں 6 ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا۔ویمن کرکٹرز سمیت اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹنگ کا مرحلہ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پاکستان کی جانب سے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے 20جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔چند روز پہلے لکھے گئے خط میں پی سی بی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ پر واضح کیاگیاہے کہ ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج کے لیے کم ازکم 35 روز درکار ہیں۔ آج بھی ڈوپ ٹیسٹ شروع نہ ہوسکے تو پھر رپورٹس ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ پاکستان کا 103 رکنی دستہ 28 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز میں حصہ لیگا۔ ان میں سے صرف ان اتھیلٹس کی ڈوپنگ ضروری ہے جن سے میڈلز کی امیدیں وابستہ ہیں۔پی سی بی کا اپنا میڈیکل پینل ویمن ٹیم کے ڈوپ سیمپل جمع کرے گا۔ دوسرے اتھلیٹس کے ڈوپ سیمپل نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی پاکستان کے نمائندے جمع کریں گے۔ کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔