مزید خبریں

جیکب آباد :بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جے یو آئی کی کارنر میٹنگز

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے اسلام کے اُمیدواروں جان محمد کالونی میں انجینئر حماداللہ انصاری، ڈکہن محلہ میں حاجی محمد خیر سومرو، جعفر آباد میں عبدالغفار بروہی، فیملی لائن میں محمد موسیٰ مہر، گلاب ماچھی میں عابد علی سو، خیر بخش جکھرانیانی میں نور خان چھجن، احمد میاں سومرو میں شفیق سومرو، وارڈ12 میں تاج محمود انصاری لاشاری محلہ کے نعیم اللہ لاشاری، کامورا لائن کے قاضی امتیاز ، حق باہو محلہ میں عبدالرحیم سومرو، رندواہی یوسی اور دیگر علاقوں میں کارنر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا گھر گھر جاکر کتاب کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،مولانا عبدالجبار رند ، حماداللہ انصاری اور دیگر نے کہا کہ کتاب کو ووٹ دے کر اپنا مستقبل سنواریں بعد ازاں ضلع جیکب آباد میں حکومتی اُمیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے دھاندلی کی مبینہ منصوبہ بندی کے خلاف جامعہ مسجد حیدر کرار سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جس سے ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر کی قیادت میں نکالیا گیا ۔