مزید خبریں

حیدرآباد: مسنگ پرسن کی بازیابی کے لیے مختلف تنظیموں کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سجاگ فورم ‘ جسقم آریسر گروپ اور وائس آف مسنگ پرسن کے تحت سندھ میں جبری گم شدہ قومی کارکنوں کی بازیابی کے لیے تاج جویو‘ پروفیسر امداد چانڈیو‘ شاہنواز سندھی سارنگ جویو ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ سندھ میں کافی عرصے سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، قومی کارکنوں کو پرامن جدوجہد کی پاداش میں سالوں سے جبری طور پر لاپتا کیا جا رہا ہے ان کے بارے میں کسی عدالت میں چالان پیش نہیں کیاجاتا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ مسنگ پرسن کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔