مزید خبریں

حیدرآباد:پسند کی شادی کرنے والوں کا تحفظ کا مطالبہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے ڈوکری کے رہائشی رابیل چنا‘ اور بادھی کی رہائشی صغرہ لونڈ نے اپنے رشتہ داروں کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر غلام صغرہ لونڈ نے الزام عائد کیاکہ میرا باپ بشیر لونڈنے 4 لاکھ روپے عوض رابیل چنا سے میری شادی طے کرنے کے بعد اپنی زبان سے پھر گیا جس کے بعد میں نے رابیل چنا سے گھر سے فرار ہوکر کراچی کی عدالت میں شادی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد میرے والد اور بھائیوں نے ناراض ہوکر میرے شوہر کے چچا یاسین کو بلا جواز بادھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرادیا ،ہمیں جان کا خطرہ ہے حکام نوٹس لیتے ہوئے انصاف وتحفظ فراہم کریں۔