مزید خبریں

ماتلی:مہنگائی کے ستائے محنت کش، مزدور اور مستری احتجاج کرنے پر مجبور

ماتلی(نمائندہ جسارت) تعلقہ ہیڈ کوارٹر کے مہنگائی بیروزگاری اور کم اُجرت کے ستائے محنت کش، مزدور اور مستری سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مزدوروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مستری عبدالرحمٰن کمہار امید علی خاصخیلی اور جمن نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ مہنگائی سے ہم جیسے یومیہ مزدوری کر کے اپنے گھر کا چولہا چلانے والے سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماتلی میں آج بھی مزدور کو 600 روپے اور مستری کو 1500 روپے یومیہ ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کام نہیں ملتا تو ہم اس سے بھی محروم رہتے ہیں، مزدور کی یومیہ مزدوری کم از کم ایک ہزار روپے اور مستری کے 2 ہزار روپے مقرر کیے جائیں۔