مزید خبریں

سکھر : 2 قبائلی گروہوں میں تصادم ،2 افراد قتل ،4 زخمی

سکھر (نمائندہ جسارت) کچے میں برادریوں کے 2 قبائلی گروہوں میں زمین کے تنازع پر تصادم کے نتیجے میں 2 افراد قتل ،4 زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق سکھر ضلع کے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر 2 مختلف قبائلی برادریوں کے 2 گروہوں میں تصادم ہوگیا دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد اسلام جتوئی اور یاسین مہر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جمعیت علاقے میں پہنچ گئی تاہم علاقے میں صورتحال کشیدہ اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ،علاقہ مکینوں کے مطابق مقتولین میں شامل اسلام جتوئی کی 5 روز قبل شادی ہوئی تھی۔