مزید خبریں

میرپورخاص: تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سپاف کے ڈویژنل سیکرٹری برطرف

میرپورخاص(بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی اور میرپورخاص کے ضلعی صدر و ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان ٹالپر نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے و پارٹی اُمیدواران کے سامنے الیکشن لڑنے پر سپاف کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ساجد بلوچ اور ضلعی نائب صدر یوتھ ونگ ماجد بلوچ کو پارٹی عہدے سے فوری برطرف کردیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹائون کمیٹی سید خادم علی شاہ کی یونین کمیٹی نمبر 3 میں انتخابی ریلی نکالی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماء پیر حسن شاہ، نور شاہ، کرن ہری رام اور دیگر بھی شریک تھے۔ دوسری جانب ریلی پر حملے کے الزام میں ساجد بلوچ، ماجد بلوچ، اعجاز، طاہر اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف ارادۂ قتل، ہنگامہ آرائی، خطرناک آتشی اسلحہ کی نمائش اور دیگر الزامات کے تحت زبیر بلوچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔