مزید خبریں

ٹنڈو آدم: انصاری برادری کے سرکاری پارٹی پر دھاندلی کے الزامات

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) مومن انصاری برادری کے چیئرمین ارشاد علی انصاری نے ٹنڈوآدم میں نسپل کے 4 وارڈوں پر برادری کی جانب سے کھڑے کیے گئے امیدواروں یوسف انصاری، عمران انصاری، اعجاز انصاری، یحییٰ انصاری، جمیل انصاری،قاری سعید احمد، قیوم انصاری اور دیگر کے ہمراہ پریس کلب ٹنڈوآدم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرکاری پارٹی پر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اُمیدواروں کو دھمکیاں دے کر ڈرایا جارہا ہے تاکہ ہم میدان چھوڑ کر چلے جائیں ۔انہوں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 200 مسلح افراد بلوائے گئے ہیں جو پولنگ والے دن پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر بھی اپنے لگائے گئے ہیں اور ارے لوگوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے وارڈ 13، 14، 15، 17 کے پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے امن و امان و برقرار رکھنے کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن، ڈی آر او سانگھڑ سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے ہمارے خدشات دور کیے جائیں اور ہمارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔