مزید خبریں

وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کو بھی سرکاری افسران کی اسکریننگ کیلیے مقرر کردیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے انٹیلی جنس بیورو کو بھی خصوصی تصدیق کی ایجنسی مقرر کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آئی بی کو خصوصی تصدیق کی ایجنسی (ویٹنگ ایجنسی) مقرر کیا ہے، سرکاری افسران کے ابتدائی تقرر، تبادلے اور ترقی کیلیے آئی بی جانچ کرے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بھی پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے چکی ہے۔