مزید خبریں

الیکشن کمیشن نے لاڑکانہ میں بلاول کا جلسہ روکنے کیلیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے 21 جون کو ہونے والے جلسے کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مانیٹرنگ سیل نے ضلعی انتظامیہ کو کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے 21 جون کو ہونے والے جلسے کو روکا جائے، الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جلسے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، اگر جلسہ کیا گیا تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائیگی۔