مزید خبریں

شان رسالتؐ میں گستاخی کیخلاف گلاس بینگل ڈیلرز کا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گلاس بینگل ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دیئے جانے والے گستاخانہ بیان کے خلاف نشاط چوڑی مارکیٹ سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بی جے پی کی گستاخ خاتون کا پوسٹر بھی نذر آتش کیا گیا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے رہنما کامران صدیقی‘ سید ولدی ‘ آصف علی ‘ شاہد‘ محمد عامر ودیگر نے کہاکہ نبی کریمﷺ کی ذات مسلمانوں کے لئے اپنے ماں باپ سیس زیادہ عزیز ہے آپﷺ کی شان گستاخی کا کوئی سوچے یہ بھی کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آج پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے ،گستاخی کرنے والی بھارتی حکومتی پارٹی بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما ہے جس کا مطلب ہے کہ بھارت میں سرکاری سطح پر گستاخی کی گئی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان بھارت کا سوشل اور معاشی بائیکاٹ کریں جبکہ حکومت بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔