مزید خبریں

بلاول کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کر ایا جائے‘ فواد چودھری

اسلا م آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ بلاول زرداری کو دفتر خارجہ کی اکیڈمی میں شارٹ کورس کرادیا جائے۔ ایک ٹوئٹ پر انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی وزیر خارجہ بلاول زرداری کے بیان کی مودی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بیان کی تردید خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے روشناس ہوجائیں گے۔