مزید خبریں

پی ٹی آئی حکومت نے فیٹف کے معاملے پر قانون سازی کی،حماد اظہر

لاہور (آن لائن )سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصا ف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے فیٹف کے معاملے پر قانون سازی کی، توقع ہے، پاکستان جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا،دنیا میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا،صرف اقدامات نہیں فیٹف کو نتا ئج دیے گئے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ دنیا جان چکی اب پاکستان کا معاشی نظام عالمی معیار سے مطابقت رکھتاہے،اب ہم نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق اقدامات کو جاری رکھناہے،انہوں نے کہا کہ بینکوں کو بھی اب پاکستان سے ڈیل کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ لسٹ میں نام شامل ہونے سے بینکوں کی ڈیلنگ کا طریقہ کار مشکل ہوتاہے،اکتوبر سے مارچ تک ایف اے ٹی ایف سے متعلق رپورٹ دیکھی گئی،فیٹف ٹیکنکل فورم ہے سیاسی نہیں۔بھارت نے فٹیف کے فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی اورفیٹف کے پلیٹ فارم پر بھارت بے نقاب ہوا،حماد اظہر کاکہناتھاکوئی شک نہیں ہے کہ ایف ا ے ٹی ایف سے متعلق عسکری قیادت نے اہم کردار اداکیا،فیٹف کے معاملے پر ہرادارے میں سیل قائم کیے گئے،پاکستان کا پروگرام پر عمل کرنا پوری دنیا کیلیے مثال ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے فیٹف کے معاملے پر قانون سازی کی،منی لانڈرنگ کے خلاف سختی سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔