مزید خبریں

ضلعی انتظامیہ کا بھاری نفری کے ساتھ راڑہ جیل کا سرچ آپریشن

مظفرآباد( صباح نیوز)ضلعی انتظامیہ کا بھاری نفری کے ہمراہ راڑہ جیل کا سرچ آپریشن، قیدیوں کی مزاحمت کے باعث بڑا تصادم راڑہ جیل میدان جنگ بنا رہا راڑہ جیل میں منشیات فروشی, موبائل فون کے استعمال سمیت مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات پر جیل حکام نے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو قیدیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا پولیس اور قیدیوں کے تصادم میں چھ پولیس اہلکار جبکہ درجن کے قریب قیدی بھی زخمی ہوئے۔ سرچ آپریشن میں قیدیوں سمیت جیل حکام کے سامان کی چیکنگ بھی کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو بارکوں کچن اور صحن سے 30 سے زائد موبائل فون اور 40 کے قریب سلنڈروں سمیت مشکوک چیزیں برآمد ہوئی ہیں آپریشن سے قبل ہی قیدیوں نے اپنی بارکوں میں آگ لگا کر کئی چیزیں جلا دیں پولیس نے مزاحمت کرنے والے قیدیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔