مزید خبریں

این اے 240 کے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ ریٹرننگ اسر نے جاری کردیا ہے۔ متحدہ پاکستان کے امیدوار محمد ابو بکر 10683 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن امیدوار کی کامیابی کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ریٹرننگ افسرنے دوبارہ گنتی کے بعد ضمنی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کیا ہے۔مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک لبیک کے امیدوار شہزادہ شہباز کا ایک ووٹ بڑھ گیا۔ ٹی ایل پی کے شہزادہ شہبازکے ووٹوں کی تعداد اب 10619 ہوگئے ہیں، مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے8349 اور پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 5240 ووٹ ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4782 ووٹ لیے۔پولنگ کا ٹرن آئوٹ 8.38 فیصد رہا، کل ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے۔