مزید خبریں

پاکستان اور کینیڈا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر متفق

اوٹاوا (صباح نیوز) پاکستان اور کینیڈا نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، یہ اتفاق رائے کینیڈا کے دارالحکومت میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ اور کینیڈا کی رکن پارلیمنٹ سلمٰی زاہد کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔ سلمی زاہد نے جو کینیڈا پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کی چیئرپرسن بھی ہیں ہائی کمشنر سے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے اور تجارت بڑھانے، ویزوںکے اجرا اور عوامی رابطوں کے امورپر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کیلیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔