مزید خبریں

گاڑیوں کے کالے شیشوں کیلیے جعلی اجازت ناموں کاانکشاف

 

اسلام آباد (صباح نیوز)وزارت داخلہ کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت نامے جاری وہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کالے شیشوں کے اجازت ناموں کی اصلیت جاننے کے لیے جعلی ویب سائٹس استعمال کی جارہی ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔کریک ڈائون کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی شکایت پر کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے پابندی کے بعد 2013 سے وزارت داخلہ نے ایک بھی نیا اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔