مزید خبریں

ریلوے کرایوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار 10 فیصد تک اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت ریلوے نے ایک ہفتے میں ٹرینوں کے کرایے میں دوسری بار اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے ہی ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 15 تک فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوا گیا تھا تاہم اب کرایوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایے 5 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایے 10 فیصد تک مزید بڑھا دیے ہیں۔ وزارت ریلوے نے کرایے میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کرایوں میں دوسرے اضافے کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت مزید 59 روپے بڑھنے کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 14 جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مال گاڑیوں کے کرایے 15 فیصد تک بڑھائے گئے تھے۔