مزید خبریں

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں سے مقابلے میں فوجی جوان شہید

میران شاہ (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 32سالہ نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہش تگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔