مزید خبریں

وزیراعلیٰ سندھ کا پولیس کو بلدیاتی انتخابات کیلیے تیار رہنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام ایس ایس پیز کو انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہونے کے لیے متحرک کریں اور منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے انٹیلی جنس کے کام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے شہر میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے اعلیٰ حکام کو این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی انکوائری کرنے اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ احکامات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کے دوران جاری کیے۔ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ حکام سے فائرنگ کے واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی تاکہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں بہت قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا ہے اور کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔