مزید خبریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8 سال مکمل ورثا انصاف کیلیے دھکے کھا رہے ہیں

حسن ابدال (صباح نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کو آج 8 سال مکمل ہوگئے، شہدا کے ورثا آج تک انصاف ملنے کے منتظر ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان آج تک قانون کی گرفت میں نہ آسکے، انصاف کا نہ ملنا عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن تحصیل حسن ابدال کے رہنماؤں ڈاکٹر محمد امیر اعوان، راشد اشرف، حاجی محمد رفیق قادری اور صدر بار ایسوسی ایشن آصف خان ایڈووکیٹ نے ماڈل شہدا اور کارکنان تحریک منہاج القرآن کی آٹھویں برسی کے موقع پر منعقد ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قوم یہ بات سمجھنے سے قاصر ہے کہ رات کی تاریکی میں پنجاب پولیس نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر حملہ کیا، درود پڑھتے ہوئے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں، 14 لوگ شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے، اندرون و بیرون ملک لاکھوں لوگوں نے اس واقعے کو دیکھا لیکن شہدا کے ورثا آج تک عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا۔ انصاف کے حصول تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے