مزید خبریں

کسٹمز سے طبی آلات کلیئر کروانے والا ماسٹر مائنڈگرفتار

کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان کسٹمز نے عطیات کے نام پر ڈیوٹی و ٹیکس چھوٹ کی جعلی دستاویز کے ذریعے طبی آلات کلیئر کروانے والے گروہ کے ماسٹر مائنڈاسد اقبال شیخ کو گرفتار کرلیا۔ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے سرکاری میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے میڈیکل ڈیوائسزکی آڑمیںاربوں روپے مالیت کی اشیا درآمدکی جارہی ہیں جس کا میڈیکل میں استعمال ہونے والے سامان سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اس سلسلے میں اپریزمنٹ ویسٹ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی، ایڈیشنل کلکٹرفیصل بخاری، ایڈیشنل کلکٹرفضل صمد،ایڈیشنل کلکٹر یاسرکلور، ڈپٹی کلکٹرمحمدرضانقوی اوراسسٹنٹ کلکٹر شہیر رضا موجود تھے۔ اسد اقبال نے مذکورہ اسپتال کے نام پر ملک بھر میں طبی آلات کی126کھیپیں کلئیر کروائیں۔ پریس کانفرنس میں بتایاگیاکہ ایک مافیا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے نام سے کھیپ کلیئر کر وارہا ہے اور انہیں بیرون ملک سے عطیات قرار دے کرڈیوٹی وٹیکسزکا استثنا حاصل کر رہا ہے۔ایڈیشنل کلیکٹر کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹمز نے گروہ کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مزید گرفتاریاں ہوں گی۔