مزید خبریں

سرائے عالمگیر: تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

سرا ئے عا لمگیر (آن لا ئن) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں جا گری، 2 سالہ بچہ، 4 خواتین سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ سرائے عالمگیر کے نواحی گائوں کھوہار کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6 افراد کار میں جہلم سے واپس گائوں جارہے تھے کہ موضع سمبلی کے قریب طوفانی ہوائوں کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر نہر اپر جہلم میں جاگری جس کے نتیجہ میں گاڑی
میں سوار شاہ زیب ولد محمد سعید اقبال، رشیدہ بیگم زوجہ احمد خاں، عابدہ پروین زوجہ محمد شبیر، شاہین اختر زوجہ حافظ نواز، نادیہ جواد دختر حافظ نواز اور 2 سالہ سیف جواد نہر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122کے عملے نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاشیں نہر سے نکالیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوا لے کردیں۔