مزید خبریں

مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی!

اسلام آباد( ما نیٹرنگ ڈیسک) ْٹیلی کام حکام نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی طرح فون کالز کی بھی لوڈشیڈنگ ہوگی۔جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ افراد نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ٹیلی کام حکام

نے بتایا کہ فائبرآپٹکس کی mدرآمد پر ایڈوانس ٹیکس کو 15 فیصد کردیا گیا ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہ  ے کہ ایڈوانس ٹیکس کو 8 فیصد کیا جائے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندگان کا کہنا تھاکہ ٹیلی کام انڈسٹری کے آلات کو پرتعیش قرار دیاگیا ہے اور امپورٹ ڈیوٹی کو 20 فیصد تک بڑھادیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ باہر سے فائبرآپٹکس منگوانا مشکل ہوگیا ہے، پاکستان میں صرف 10فیصد ٹاورز پر فائبر کا استعمال کیاگیا ہے، مزید سختیوں کے بعد ہم دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔سینیٹ کمیٹی نے فائبر آپٹکس کی امپورٹ پر ٹیکسز میں کمی کی سفارش کردی۔