مزید خبریں

پاکستان سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز کردیا‘ حافظ طاہر اشرفی

لاہور (آن لائن) روڈ ٹو مکہ منصوبے کا پاکستان سے آغاز کر دیا گیا ہے، ’’طریق مکہ‘‘ منصوبے میں پاکستان دنیا کے 5 ممالک میں سے ایک ہے جس کو سعودی قیادت کے حکم پر سعودی وزیر داخلہ نے شامل کیا ہے۔ یہ بات سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ طریق مکہ پروگرام کے مطابق عازمین حج کی امیگریشن اب جدہ ائرپورٹ کے بجائے پاکستان کے ائرپورٹ پر ہی ہوجائے گی اور عازمین حج کو امیگریشن مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر ہی انٹری اور ایگزٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ پاکستان سے 42 پروازوں کے ذریعے 14 ہزار 7 عازمین حج اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی اور تعلقات کی مضبوطی کی دلیل ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے سعودی حکام کی طرف سے آئندہ سال منصوبے میں حج پروازوں اور عازمین حج کی تعداد کو بڑھانے کے اعلان پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔