مزید خبریں

میں ریکارڈ کے نہیں ریکارڈ میرے پیچھے بھاگتے ہیں، رونالڈو

لندن(جسارت نیوز)مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ایک ویڈیو بیان میں معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں ریکارڈ کے نہیں بلکہ ریکارڈ میرے پیچھے بھاگتے ہیں۔رونالڈو مردوں کے بین الاقوامی فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں یہ کارنامہ انہوں نے 2021-22 پریمیئر لیگ سیزن میں ٹوٹنہم کے خلاف اپنی ہیٹ ٹرک کے ساتھ حاصل کیا۔پرتگالی فارورڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دعوی کیا کہ وہ ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتے بلکہ ریکارڈ ان کا پیچھا کرتے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو میں کہا کہ ریکارڈز قدرتی انداز میں میرے پاس آ رہے ہیں۔