مزید خبریں

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے 20سے 21جون کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائیگا، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی 25جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرینگے، جس کے بعد 26 جون سے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔