مزید خبریں

شام: امریکی اتحادنے داعش کا سرگرم کمانڈر گرفتار کرلیا

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اتحادی افواج نے شام میں داعش کے ایک سینئر کمانڈر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رقہ میں تنظیم کے سربراہ ہانی احمد کرد کو پکڑنے کے دوران ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے ۔ ادھر شامی مبصر برائے انسانی حقوق کی کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے کمانڈر کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوسکی، جب کہ امریکی فوج کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ یاد رہے کہ فروری میں ایک کارروائی کے دوران داعش کا ایک رہنما ابو الابراہیم القریشی مارا گیا تھا ۔