مزید خبریں

شمالی کوریا میں آنتوں کی وبا پھیلنے لگی

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے جنوبی مغربی علاقے میں معدے اور آنتوں کی نئی نامعلوم وبا پھوٹ پڑی۔ شمالی کوریا پہلے ہی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے۔ نئی وبا کے پھوٹ سے نظام صحت مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرین کی بڑی تعداد نامعلوم وبا کا شکار ہو رہی ہے جو ان کی آنتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔