مزید خبریں

سعودی ولی عہد 22جون کو ترکی کا دورہ کریں گے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سینئر ترک اہلکار نے بتایا کہ 2018 ء میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے انقرہ اور ریاض کے مابین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بعد شہزادہ محمد کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ تُرک عہدیدار نے کہا کہ دورے کی تفصیلات کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔