مزید خبریں

ثانیہ مرزا برمنگھم اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

برمنگھم(جسارت نیوز)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کیڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں ۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن کی تیاریوں کے لئے برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے ۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہیریئٹ ڈارٹ اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سارہ بیتھ گرے پر مشتمل برطانوی جوڑی کو ہراکر کوالیفائی کیا۔