مزید خبریں

چین نے جدید ترین طیارہ بردار جہاز متعارف کرادیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے اپنا تیسرا اور جدید ترین طیارہ بردار جہاز متعارف کرا دیا ہے۔شنگھائی کی ایک بندرگاہ میں طیارہ بردار بحری جہاز کو لانچ کرتے ہوئے پانی میں اتارا گیا، جس میں جدید ترین سسٹم نصب ہیں۔ اس جہاز کو فوجان کا نام دیا گیا ہے جسے مکمل طور پر چین میں ہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ نیا سسٹم امریکی طیارہ بردار جہازوں سے ملتا جلتا ہے، جس سے چین کو فوجان سے کئی اقسام کے طیاروں کو زیادہ ہتھیاروں کے ساتھ برق رفتاری سے لانچ کرنے میں مدد ملے گی۔ فوجان میں بلاکنگ ڈیوائسز بھی موجود ہیں ۔