مزید خبریں

ذیشان ضمیر تنگدستی کو شکست دیکر پی سی بی پاتھ ویز کا حصہ بن گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے سی سی انڈر 19ایشیا کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ذیشان ضمیر حالات اور تنگدستی کو شکست دے کر پی سی بی پاتھ ویزپروگرام کا حصہ بن گئے ہیں، پی ایس ایل میں تباہ کن بائونسر سے کراچی کنگز کے کپتان اور عالمی رینکنگ میں سرفہرست وائٹ بال بیٹر بابراعظم کو پویلین کی راہ دکھانے والے فاسٹ بولر دوستوں سے ادھار جوتے مانگ کر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔کراچی میں رہائش پذیر ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ والدہ کی علالت کے باعث وہ کرکٹ چھوڑ کر واپس خیبرپختوانخوا جانا جاتے تھے مگر مقامی کوچ نے مالی معاونت کرکے انھیں کرکٹ جاری رکھنے کی درخواست کی۔ فاسٹ بولر کے والد کراچی کی نجی کمپنی میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں، پی سی بی پاتھ ویز پروگرام ان جیسے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو مالی معاونت اور غیرملکی کوچز کی زیرنگرانی تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کئی ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے ان کی حوصلہ شکنی کی مگر وہ ثابت قدم رہے اور بالآخر آج وہ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کا حصہ بن ہیں۔