مزید خبریں

جھڈو،بھارت کیخلاف جماعت اہلسنت والجماعت کا احتجاج

 

جھڈو( نمائندہ جسارت) انڈیا میں بی جے پی حکومت کی خاتون ترجمان کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کے خلاف جھڈو میں جماعت اہلسنت والجماعت بریلوی مسلک کے تحت بعد نماز جمعہ جامع مسجد چوک سے پریس کلب چوک تک مولانا اعجاز احمد بھٹو اور شمشاد قادری کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کے شرکا نے انڈیا میں بی جے پی کی خاتون ترجمان کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔اس موقع پر مولانا اعجاز احمد بھٹو اور شمشاد قادری نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی خاتون ترجمان کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی امت مسلمہ قطعی طور پر برداشت نہیں کر سکتی اور مسلمان کسی بھی مصلحت کو قبول نہیں کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان نبی پاک ﷺکی حرمت ہر مسلمان کے دین و ایمان کا لازمی جزو ہے اور شان مصطفیٰ کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کٹ مرنے اور اپنی زندگیاں نچھاور کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت سے ذاتی دوستیاں اور تعلقات نبھانے کے بجائے بی جے پی کی خاتون ترجمان کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کا سختی سے نوٹس لیں اور بھارت سے ہر طرح کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور انڈین سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔