مزید خبریں

بے گناہ قتل کیے گئے شخص کے ورثا کی ایس ایس پی لسبیلہ سے ملاقات

 

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں محمد مگسی نامی شخص کے لواحقین نے سب انسپکٹر سمیر نفیس،پولیس اہلکار عمران عرف ڈاڈا اور ان کے ساتھوں کے خلاف ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی ایس ایچ او تھانہ حب سٹی عطااللہ رونجھو کے پاس ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔لواحقین نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ حاجی محمد مگسی جوکہ سعودی عرب کا رہائشی ہے اس کا پورا خاندان اور بچے سعودی عرب میں مقیم ہیں وہ اپنا پاسپورٹ تجدید کروانے کیلیے اپنے بیوی اور بچوں کو چھوڑ کر پاکستان آیا تھا جبکہ پاسپورٹ تجدید نہ ہونے کی صورت میں وہ عارضی طور بطور ونگز سیکورٹی کمپنی حب گارڈ میں ملازمت کر رہا تھا ان کے بھائی 14/06/2022 کو اس کے بھائی کو عزیز اقارب کی جانب سے اطلاع ملی کہ آپ کے بھائی کو گولی لگی ہے اس کی لاش سول اسپتال میں رکھی ہے جبکہ میرے عزیز واقارب سول اسپتال حب سے میرے بھائی کی لاش لیکر آئے اور معلومات پر پتا چلا کہ میرے بھائی کو حب سٹی پولیس سب انسپکٹر سمیر نفیس اور اس کے ساتھیوں نے دوران گشت آن ڈیوٹی زہری اسٹریٹ ایک موٹر سائیکل والے کو روکنے کا اشارہ کیا جوکہ موقع پر نہ رکا اور بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اس پر فائرنگ شروع کر دی اسی دوران میرا بھائی محمد مگسی بھی وہیں سے گزر رہا تھا جوکہ پولیس کی فائرنگ کی آواز سن کر خوف کی وجہ سے بھاگنے لگا جوکہ سب انسپکٹر سمیر نفیس اور اس کے ساتھیوں نے اس پر بھی اسٹیٹ فائرنگ شروع کر دی جوکہ میرے بھائی کو پیٹ کے پیچھے گولی لنے سے وہ زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا۔جبکہ میرا بھائی حاجی محمد مگسی ایک شفیق النفس شہری تھا وہ کسی جرم میں ملوث نہیں تھا۔ دوسری بات وہ سعودی عرب کا رہائشی تھا یہاں کے ماحول سے ناواقف تھا حب سٹی پولیس سب انسپکٹر سمیر نفیس اور اس کے ساتھیوں نے میرے بھائی کو فائرنگ کرکے اسے قتل کیا ہے اور بعد میں جعلی مقابلہ کرکے انہیں بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔ لہٰذا ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر داخلہ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی قلات اور ڈویژن سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے میرے بھائی کو بے گناہ قتل کرنے والوں کی گرفتار کرکے صاف اور شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ لواحقین نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے لہٰذا بالاحکام ہمیں انصاف فراہم کریں۔