مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،علما کمیٹی کے تحت تحفظ رسالت ریلی نکالی گئی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)علما کمیٹی ضلع ٹنڈوالٰہیاراور پاکستان راہ حق پارٹی کی جانب سے میر واہ روڈ سے لیا گیٹ تک تحفظ رسالت ریلی صوبائی رہنما سید سکندر شاہ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں شامل افراد کے ہاتھوں پلے کارڈ اور بینز اٹھا رکھے تھے جس پر گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جد ا کے نعر ے درج تھے۔ اس موقعے پر سید سکندر شاہ ، دھنی بخش لغاری، محمد حیات حیدری، مولانا کاشف ، کلیم اللہ قائم خانی سمیت دیگرنے ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اصحاب رسولﷺ کے گستاخوں کے خلاف قانون سازی تک آئینی جدوجہد جاری رکھیں گئے، حکومت کی نا قص پالیسیوںکہ وجہ سے موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔مولانااحسان اللہ فاروقی ؒ کاخون آج بھی حکمرانوںپرقرض ہے ، پاکستان میں اصحاب رسول ﷺ کے گستاخوں کے خلاف قانون سازی کی جائے،کسی بھی معاشرے میں کسی فرد کو کسی کے اکابرین کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں، اگر کوئی ہمارے اسلاف کی گستاخی کرتا ہے تو ہم اسے روکیں گے، اس دنیا میں ہمارے اسلاف حضرات صحابہ اکرامؓ جیسی مقدس نفوس والی شخصیات کی مثال نہیں ملتی، ہم پر امن ہیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا نہیں چاہتے، ہم حکومت وقت اور اداروں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، ہم اصحاب رسولﷺ کی گستاخی برداشت کرنے کے متحمل نہیں ذات الہی،محمد مصطفی ﷺ اور اصحاب محمد ﷺ کی ذات پر اقدس پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف تمام تر توانائی صرف کی جائے ، دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،موجودہ حکومت اپنے دور اقتدارمیں عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری،غربت ،کرپشن ،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہ دے سکی ، حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا،ذخیرہ اندوزاورمہنگائی مافیاکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے سابقہ حکمرانوںکی طرح موجودہ حکمران بھی صرف وصرف قوم کولولی پاپ دے رہے ہیںانہیںملک وقوم کی عزت اورتعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیںہے، مہنگائی کے سونامی اورعفریت نے قوم کونگل لیاہے،اگرمہنگائی کی موجودہ رفتاربرقراررہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاںکرنے پرمجبورنہ ہوجائیں جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اپنے دوراقتدارمیں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈال۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حکمران عیاشی کررہے ہیں ۔حکومت اگر ملک بچانا چاہتی ہے تو کرپشن کو ختم کرے ۔ موجودہ حالات میں عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ،عوامی ووٹوںپر اسمبلی میں پہنچنے والے عوام کو بھول گئے،اب وقت آگیاہے کہ عوام دوست اور دشمن میں تفریق سمجھے۔