مزید خبریں

تحصیل گڑھی خیرو کے آبادگاروں اور کاشتکاروں کا پانی کی قلت کیخلاف احتجاج جاری

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے آبادگاروں اور کاشتکاروں کا زرعی پانی کی قلت پر ایک ہفتے سے احتجاج کا سلسلہ جاری، مظاہرین نے بیگاری کینال پل پر ٹائر جلا کر زرعی پانی کی فراہمی کیلئے نعرے بازی۔جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں کاشتکاروں نے نہری پانی کی قلت کے خلاف بیگاری کینال پر دھرنا دے کر ٹائر جلا ئے اور سڑک بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔ اس موقع پر آبادگاروں کا کہنا تھا کہ مئی کے آخر میں زرعی پانی نہروں میں چھوڑا جاتا ہے لیکن اب تک پانی نہیں آیا زرعی پانی کی عدم فراہمی کے باعث زمینیں بنجر ہونے سے معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی عملے کی مجرمہ غفلت کے باعث کسان معاشی تباہی کا شکار ہو رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نہری پانی کی قلت کو نوٹس لے کر مسئلہ حل کرائیں۔