مزید خبریں

لاہور،حج وعمرہ زائرین کیلیے کتاب شائع

لاہور (نمائندہ جسارت) دارالسلام نے حج وعمرہ زائرین کیلیے خوبصورت اور رہنما کتاب ’’ مسنون حج وعمرہ کتاب ‘‘ شائع کردی۔ کتاب میں حج وعمرہ کے تمام احکام ومسائل آسان زبان میں اور قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائے گئے ہیں۔دارالسلام کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کہتے ہیں کہ دار السلام کے جید علما اور اسکالرز نے مسلسل محنت اور تحقیق کے بعد حج وعمرہ کے تمام ضروری مسائل کے موضوع پر مستند مواد کے حوالے سے ’’مسنون حج وعمرہ اَحکام ومسائل، فضیلت واہمیت‘‘ کے عنوان سے یہ مختصر مگر جامع کتاب تیار کی ہے۔