مزید خبریں

جیکب آباد ،سکھ کمیونٹی بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی

 

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں پاکستان سکھ سوسائٹی گستاخانہ بیانات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج میں شامل شرکاء کا بینرز اٹھاکر بھارتی وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی رہنما نوپر شرما کے خلاف سکھ برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی آ ل پاکستان سکھ سو سائٹی کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ گردوارے سے سردار جواہر سنگھ ،سردار اجیت سنگھ کی قیادت میں نکالا گیا جس میں بار کے صدرعبدالجبار لاشاری ،ایم ایس ایف کے عبدالحئی سومرو ،مسیح برادری کے برونر بی نیوٹن ٹونی،جے یو آئی کے حماد اللہ انصاری اور دیگر نے بھی شرکت کی ،مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے اور بھارتی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رہنما نوپور شرما نے آقا کی شان میں گستاخی کی جس شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارتی سے ایسے بیانات آنے سے نہ صرف مسلمان بلکہ ہمیں بھی دلی ٹھیس پہنچی ہے ہمارا مذہب بھی ہمیں درس دیتا ہے کہ دنیا انبی مہربان محمد مصطفیٰ ﷺ خاتم النبیین ہیں ان کے بعد نہ کوئی آیا ہے اور نہ آئے گا۔