مزید خبریں

عوام اس بار تبدیلی کے موڈ میں ہیں،مولانا حزب اللہ جکھرو

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو ، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ نے یوسی 7جئے شاہ ٹاؤن سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین منصور احمد لاشاری،وائس چیئر مین غلام مصطفی شیخ، وارڈ ممبر روشن علی بلوچ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام اس بار تبدیلی کے موڈ میںہیں، محب وطن دیانتدار لوگوںکو ووٹ دیکر نمائندے منتخب کریںگے۔انہوںنے علاقہ لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں ترازو کے انتخابی نشان پر مہر لگا کرکامیاب بنائیں۔قبل ازیںانہوںنے یوسی 7 جئے شاہ ٹاؤن سکھر میںانتخابی نشان ترازو کے پینل کی مہم میںحصہ لیااورہوٹلز،دکان،گھر گھر ملاقاتیں کیں ، باغ علی کھوسو،عبدالعزیز تنیو،سلیم جان بگٹی،ابودردا مہر سمیت دیگر امیدواران بھی ان کے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں حزب اللہ جکھرو اور زبیر حفیظ شیخ نے یوسی 7جئے شاہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے امیدوار یوسی چیئر مین منصور احمد لاشاری اور ان کے پینل میں شامل امیدوار وارڈ 1روشن علی بلوچ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔