مزید خبریں

جیکب آباد میں بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی مہم میں شدید مشکلات کا سامنا

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی مہم میں مشکلات، سابقہ بلدیاتی نمائندے ووٹ لینے گھر نہ آئیںانکو اب ووٹ نہیں دیں گے ۔،سہولیات سے محروم عوام کی سابقہ امیدواروں کو دو ٹوک جواب۔جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے امیدواروں کی جانب سے گھر گھرجاکر ووٹ مانگنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کو اس بار انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا ہے بلدیاتی امید واروں کو بنیادی سہولیات سے محروم عوام کی شدید تنقید کا سامنا ہے کئی امیدواروں کی جانب سے تاحال اپنے حلقے میںانتخابی کیمپ تک قائم نہیں کی جا سکی ہے ،سوشل میڈیا پر بھی سابقہ امیدواروں کی پوسٹوں پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں،امیدواروں سے اب سوالات بھی کیے جا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سابقہ نمائندوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اس بار نوجوان اور نئے چہرے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ بلدیاتی نمائندے ووٹ لینے گھر نہ آئیںان کو اب ووٹ نہیں دیں گے ۔