مزید خبریں

حکومت کو روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ایف وی اے) نے حکومت کو روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز دے دی۔ اس سلسلے میں پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے سیکرٹری وزارت کامرس اور ٹیکسٹائل کو لکھے گئے ایک خط میں حکومت کو آلو کی بمپر کراپ میں سے سرپلس روس کو ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ7.5 ملین ٹن آلو کی پیداوار میں سے 4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کرکے 3.5 ملین ٹن سرپلس ہے۔ معلوم ہواہے کہ وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ وحید احمد نے بتایا کہ روس کو آلو ایکسپورٹ کرنے اورروس سے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی،آلو کی سرپلس پیداوار کی روس کو ایکسپورٹ سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگ۔وحید احمد نے بتایا کہ روس کو آلو کی ایکسپورٹ کے لیے ٹی سی پی کا جائزہ اجلاس آج ہوگا۔